ابنا: رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے آج شمالی وزیرستان میں مسلح مخالفین کے خلاف اپنے ہوائی حملے جاری رکھتے ہوئے طالبان کے دس افراد کو خارور سک علاقے میں ہلاک کردیا اور ان کے تین ٹھکانوں کوتباہ کردیا ۔ اس سلسلے ميں مزید تفصیلات موصول نہيں ہوئی ہیں پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مسلح عناصر کے خلاف فوج نے 15 جون سے آپریشن شروع کیا ہے۔ ادھر پاکستان کے وزیر دفاع نے دعوی کیا ہے کہ پارلیمنٹ حکومت اور فوج آپریشن ضرب عضب کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوج کامیابی سے اس آپریشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں میں کوئی تفریق نہیں کی جائے گي اور تمام دہشتگردوں کوچن چن کر ماریں گے۔
.....
/169